کورونا وائرس کے حوالے سے ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق یہ وائرس کسی بھی سطح پر 17 دن تک زندہ رہ کر انسانوں میں منتقل ہو جاتا ہے۔
یہ تحقیق امریکی سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن کی جانب سے کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ دو بحری جہازوں ڈائمنڈ پرنسز اور گرانڈ پرنسز میں وائرس کے پھیلاؤ پر تحقیق کی گئی۔
تحقیق میں دونوں بحری جہازوں کے کیبنز کے خالی ہونے کے17 دن بعد بھی وائرس کی موجودگی ظاہر ہوئی۔ ڈائمنڈ پرنسز اور گرانڈ پرنسز میں کورونا وائرس کے 800 سے زائد کیسز اور 10 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے کیسے بچا جائے؟
اگر آپ بیمار ہیں تو گھر سے باہر ہرگز نہ نکلیں۔
بیمار لوگوں کے قریب یا انہیں چھونے سے گریز کریں۔
کھانسی اور چھینکتے وقت منہ کو ٹشو سے ڈھکیں اور اسے فوراً پھینک دیں۔
اپنی آنکھوں، ناک اور منہ کو نہ چھوئیں۔