آپ کو نزلہ ہے، فلو یا کورونا وائرس؟ اب آپ خود بھی اس کو پہچان سکتے ہیں

image

اگر آپ کو کھانسی ہو رہی ہے یا چھینکیں آرہی ہیں تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

اگر آپ کی ناک بند ہے اور آنکھوں میں خارش محسوس ہورہی ہے تو اس کا مطلب بھی ہرگز یہ نہیں کہ آپ کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

اگر آپ کو خشک کھانسی، تھکاوٹ اور بخار کا سامنا ہے، تو پھر ضرور کووڈ 19 کا شک کیا جاسکتا ہے لیکن یہ بھی عام فلو کی علامات ہی ہیں۔

تو پھر کورونا وائرس کی واضح علامات کیا ہیں؟

ایک نمایاں فرق یہ ہے کہ جب یہ وائرس انسانی جسم پر حملہ کرتا ہے تو سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ عام علامت نمونیا سے قبل سامنے آتی ہے۔ عام طور پر فلو یا نزلہ زکام میں سانس لینے میں مشکل کا سامنا اس وقت تک نہیں ہوتا جب تک نمونیا کا مرض نہ ہوجائے۔

ماہرین کے مطابق انفلوئنزا کووڈ 19 سے بہت ملتا جلتا مرض ہے مگر سانس لینے میں مشکل کا مسئلہ اس میں اتنا زیادہ نہیں ہوتا جتنا کووڈ 19 کے مریضوں کو ہوتا ہے۔ نئے کورونا وائرس کے شکار افراد میں عموماً سانس لینے میں مشکل کا سامنا مریض کو پہلی علامت بخار ہونے کے 5 سے 10 دن کے دوران ہوتا ہے۔

واضح رہے چھینکنا، ناک بہنا، چہرے میں تکلیف اور آنکھوں میں خارش سب الرجی یا عام نزلہ زکام کی علامات تو ہیں مگر کووڈ 19 میں یہ عام نہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.