اس دروازے سے گزرنے والا کورونا سے محفوظ رہے گا۔۔۔ ایم پی اے جھنگ مولانا معاویہ اعظم کا بڑا دعویٰ، ویڈیو دیکھیں

image

کورونا وائرس جیسے خطرناک وبائی مرض نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

دنیا بھر کے سائنسدان اس مرض سے چھٹکارا پانے کے لئے مختلف تجربے کر رہے ہیں تاکہ اس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کی جائے اور اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔

تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں صوبہ پنجاب کے شہر جھنگ کے ایم پی اے مولانا معاویہ اعظم بہت بڑا دعویٰ کر رہے ہیں۔

مولانا معاویہ اعظم کا کہنا تھا کہ 'ہم نے ایک ایسا دروازہ تیار کیا ہے جس میں سے اگر کوئی شخص گزر جائے تو وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہے گا، کورونا کا اس پر کوئی اثر نہیں ہو گا'۔

انہوں نے بتایا کہ یہ دروازہ 10 گھنٹے کی محنت کے بعد تیار کیا گیا جس پر 1 لاکھ 82 ہزار روپے کی لاگت آئی۔


ایم پی اے جھنگ نے بتایا کہ یہ دروازہ میونسپل کارپوریشن کے سب انجینئر وقاص قسیم کی زیرِ نگرانی میں تیار کروایا گیا۔

مولانا معاویہ نے پنجاب حکومت اور وفاق سے بھی مطالبہ کیا کہ اگر مساجد کے باہر اس طرح کے دروازے بنوا دیے جائیں تو اس سے ہر کوئی مسجد میں نماز ادا کر سکے گا اور اس سے مذہبی طبقے میں جو غم و غصے کی کیفیت ہے وہ بھی ختم ہو جائے گی۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.