پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کی جانب سے جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات 2020ء کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ رواں سال جماعت ہشتم کے سالانہ امتحان میں 1060640 امیدواروں نے شمولیت اختیار کی۔
پنجاب کی سطح پر امتحانات میں پوزیشنز حاصل کرنے والے امیدواروں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے باعث حکومتِ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں تمام سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں، لہٰذا امیدواران اپنے نتائج بذریعہ ایس ایم ایس یا پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ www.pec.edu.pk پر حاصل کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں رزلٹ میں کسی قسم کی درستگی کے لئے حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں اداروں کے کھلنے کی صورت میں 6 اپریل کے بعد متعلقہ دفتر میں رابطہ کیا جا سکتا ہے۔