کورونا وائرس کا مقابلہ اور پلازمہ عطیہ کرنے کے بعد یحییٰ جعفری نے کیا کہا، جانیں اس خبر میں

image

پاکستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے پہلے مریض یحییٰ جعفری نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے اپنا پلازمہ چلڈرن اسپتال کراچی کو عطیہ کر دیا۔

ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری کا کہنا ہے پاکستان میں کورونا وائرس سے صتحیاب ہونے والے یحییٰ جعفری نے اپنا پلازمہ عطیہ کر دیا ، وہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے مریض تھے۔

پلازما ڈونر یحییٰ جعفری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈاکٹرز اور حکومت کی بھرپور مدد کے باعث میں صحتیاب ہوا، انہوں نے کہا میری یہی کوشش تھی کہ میں قوم اور لوگوں کی اس حوالے سے حوصلہ افزائی کروں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس کراچی میں 26 فروری کو سامنے آیا تھا، جہاں 22 سالہ نوجوان یحییٰ جعفری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.