حسن علی کی پسلیاں کیسے ٹوٹیں؟ سابق کوچ نے بتا دیا

image

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے انکشاف کیا ہے کہ مینجمنٹ کی غلطی کے سبب حسن علی میدانوں سے دور ہوگئے ، ان کی پسلیوں میں فریکچر باؤلنگ کرتے ہوئے نہیں بلکہ فٹنس ٹریننگ کے دوران ضرورت سے زیادہ بھاری وزن اٹھانے سے ہوا تھا، انہوں نے کہا کہ حسن علی کو تقریباً 130 سے 140 کلو گرام ڈیڈ لفٹ کی مشق کرائی گئی۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں ویٹ لفٹنگ کو غلط نہیں سمجھتا لیکن وزن آہستہ آہستہ بڑھانا چاہئے، یہ نہیں کہ عمومی طور پر 100 کلوگرام وزن اٹھانے والے کو فوراً ہی 140 کلو وزن اٹھانے کے امتحان میں ڈال دیا جائے۔

یاد رہے کہ انجریز کا شکار ہونے کی وجہ سے حسن علی سری لنکا سے سیریز کے لئے دستیاب نہیں تھے تاہم وہ پی ایس ایل میں اچھی فارم اور فٹنس کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے۔

اظہر محمود نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم میچ کے آغاز میں ہی وکٹیں حاصل کرتی، درمیانی اوورز میں حسن علی اور شاداب خان مخالف ٹیم کے لئے زیادہ مشکلات پیدا کر دیتے تھے ،دونوں نے پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.