دنیائے کرکٹ کے 4 بہترین فاسٹ باؤلرز کون ہیں؟ جانئے

image

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر مائیکل ہولڈنگ نے دنیائے کرکٹ کے چار بہترین گیند بازوں کے نام ظاہر کر دئے۔

مائیکل ہولڈنگ کی جانب سے منتخب کئے گئے دنیا کے چار بہترین فاسٹ باؤلرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے میلکم مارشل، اینڈی رابرٹس، آسٹریلیا کے ڈینس للی جبکہ جنوبی افریقہ کے اسٹار باؤلر ڈیل اسٹین شامل ہیں۔

مائیکل ہولڈنگ کا کہنا ہے کہ میلکم مارشل، اینڈی رابرٹس اور ڈینس للی کے ہمراہ کھیلنے کا تجربہ ہے جبکہ ڈیل اسٹین کو صرف کھیلتے ہوئے دیکھا ہے لیکن انہیں فہرست سے باہر نہیں کیا جا سکتا۔

سابق لیجنڈری باؤلر کے مطابق ڈینس للی کے پاس گیند کی رفتار پر قابو اور جارح مزاجی سب کچھ تھا جبکہ میلکم مارشل مخالف بلے بازوں کی تکنیک کو جلد سمجھ جاتے تھے۔

مائیکل ہولڈنگ کا مزید کہنا تھا کہ اینڈی رابرٹس سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔

واضح رہے کہ مائیکل ہولڈنگ نے 12 سال تک ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی جبکہ ٹیم کے لئے 391 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.