مکہ کلاک ٹاور پر سب کے لئے اہم پیغام جاری کر دیا گیا

image

کورونا وائرس کے پیش نظر سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے مشہور کلاک ٹاور پر گھر پر رہو کا اہم پیغام درج کر دیا گیا۔

اس خصوصی پیغام کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے روکنے کے لئے اور احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے عوام کو گھروں تک محدود رہنے کئے لئے اجاگر کیا گیا۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر مکہ کلاک ٹاور کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ پیغام درج ہے خلیک بالبیت یعنی گھر میں رہو۔

یہ کلاک ٹاور مسجد الحرام کے سامنے ہے اور دنیا کے بلند ترین ٹاورز میں سے ایک ہے، اس کے بالائی حصے میں دنیا کی سب سے بڑی گھڑی نصب ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.