عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں نہ تو عبادت گاہوں کا رخ کر سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی اجتماع کر سکتے ہیں، ایسے میں دنیا کے مختلف مذاہب کے لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے عبادت کر رہے ہیں۔
اگر پاکستان کی بات کی جائے تو اس بار یہاں بھی رمضان کی رونقیں ماند پڑ گئیں ہیں۔ نہ لوگ بڑی تعداد میں مساجد میں جا کر عبادت کر سکتے ہیں اور نہ ہی اجتماعی افطاری ممکن رہی ہے۔
آئیں مختلف ممالک کی عبادات گاہوں کی چند تصاویر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔