پاکستان کی وہ نامور شخصیات جنہوں نے بڑی عمر میں شادی کی۔۔۔ فیصلہ درست ثابت ہوا یا نہیں؟ جانیے

image

ہمیشہ ہی ہم نے اپنے بڑے بوڑھوں سے سنا ہے کہ شادی کی ایک عمر ہوتی ہے، اس عمر تک شادی کر دینی چاہئیے اور کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ بڑی عمر کی شادیاں زیادہ کامیاب نہیں رہتیں جبکہ کچھ افراد کے مطابق یہ صرف اپنے اپنے سوچنے کا انداز ہے۔ پاکستان کی بہت سی نامور شخصیات ایسی ہیں جنہوں نے اپنی عمر کی پرواہ کیے بنا مناسب ہمسفر کا انتظار کیا اور پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

آئیے جانتے ہیں کون ہیں وہ مقبول ترین لوگ۔

علی عظمت اور فریحہ خان

پاکستان کے نامور گلوکار علی عظمت نے 40 سال کی عمر میں فریحہ خان سے شادی کی۔ گلوکار کی شادی 2011 میں ہوئی جبکہ ان کی اہلیہ کا تعلق بھی میڈیا و میوزک انڈسٹری سے ہے۔

ریما خان اور طارق شہاب

پاکستانی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریما خان نے بھی اپنی شادی کا فیصلہ قدرِ تاخیر سے کیا جو کہ ایک درست فیصلہ ثابت ہوا۔ ریما خان کی عمر ان کی شادی کے وقت 42 سال تھی۔

مدیحہ شاہ اور جاوید اقبال

مدیحہ شاہ نے بھی 2014 میں 45 سال کی عمر میں پاکستانی نژاد کینیڈین بزنس مین سے شادی کی۔ یہ شادی اداکارہ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.