معروف اداکار احد رضا میر اور سوشل میڈیا شخصیت دنانیر مبین کی حالیہ بیرونِ ملک مصروفیات نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے، جہاں ان کی ایک ساتھ موجودگی کی تصاویر زیرِ گردش ہیں۔ اطلاعات کے مطابق احد رضا میر حالیہ دنوں امریکہ میں اپنے خاندان کے ساتھ موجود تھے، جہاں وہ ایک قریبی رشتہ دار کی شادی میں شریک ہوئے۔اسی شادی میں دنانیر مبین بھی اپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ شریک ہوئیں، جس کے بعد دونوں خاندانوں کی ایک ساتھ لی گئی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔سوشل میڈیا پر گفتگو اس وقت مزید تیز ہو گئی جب کیلیفورنیا کے ساحل پر ایک ریسٹورنٹ میں احد اور دنانیر کی ایک تصویر وائرل ہوئی، جس میں دونوں کو ایک ہی میز پر لنچ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اگرچہ تصویر واضح نہیں تھی، لیکن صارفین نے فوراً دونوں کو شناخت کرتے ہوئے مختلف تبصرے اور قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔
یہ دونوں ستارے اپنی آن اسکرین کیمسٹری کے لیے بھی مشہور ہیں، خصوصاً ڈرامہ ”میم سے محبت“ میں ان کی جوڑی کو فینز نے بہت پسند کیا تھا۔ دونوں کے درمیان کیمسٹری کی تعریف کرنے والے فینز اب ان کی حقیقی زندگی میں محبت کی توقعات لگا رہے ہیں۔
ایک صارف نے تو یہ تک کہہ دیا کہ ’’احد رضا میر کو چاہیے کہ وہ دنانیر سے شادی کر لیں، دونوں کی جوڑی بہت پیاری لگتی ہے۔‘‘
ایک اور صارف نے لکھا، ’’احد رضا میر اور رمشا خان کی جوڑی سے کہیں زیادہ اچھے دنانیر کے ساتھ لگتے ہیں، شادی کر لو بھائی۔‘‘
اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ دونوں ستارے واقعی ایک دوسرے کے قریب ہیں یا یہ صرف سوشل میڈیا کی افواہیں ہیں؟
چاہے یہ افواہیں سچ ہوں یا جھوٹ، مگر دنانیر اور احد رضا میر کی جوڑی کو دیکھ کر ان کے فینز کی توقعات بڑھ چکی ہیں۔