چند دن قبل انتقال کرنے والے بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان اپنے خاندان کے لیے اثاثوں کی بڑی تعداد چھوڑ کر گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عرفان خان کے نام 320 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں، عرفان خان کا ممبئی میں ایک گھر ہے، اس کے علاوہ عرفان خان کا جوہو میں ایک فلیٹ بھی ہے۔
اداکار کے نام دنیا کے معروف برینڈ کی گاڑیاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عرفان خان ایک فلم میں کام کرنے کا تقریباً پندرہ کروڑ معاوضہ لیتے تھے جبکہ کسی اشتہار میں کام کرنے کے لیے چار سے پانچ کروڑ وصول کرتے تھے۔