میری بیٹیاں شروع سے امریکہ میں مقیم ہیں اور وہیں تعلیم حاصل کر رہی ہیں تاہم جب وہ یہاں آتی ہیں تو مجھے برتن تک دھونے پڑ جاتے ہیں۔۔۔ فاروق ستار کی دلچسپ گفتگو

image

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک پروگرام میں اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹیاں اُن سے برتن دُھلواتی ہیں۔

فاروق ستار نے بتایا کہ اُن کی بیٹیاں شروع سے امریکہ میں اپنے ماموؤں کے ہمراہ مقیم ہیں اور وہیں اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کررہی ہیں تاہم جب وہ یہاں آتی ہیں تو مجھے برتن تک دھونے پڑجاتے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ میری بیٹیاں اصرار کرتی ہیں کہ یہ آپ کو کرنا ہے تاہم وہ سب کچھ میں محبت میں کرتا ہوں اور انکار نہیں کرتا۔ ویڈیو ملاحظہ کریں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.