فلم ڈائریکٹر نے نامور اداکار راج کپور کو تھپڑ کیوں مارا تھا ؟

image

بیسویں صدی کے 30 ویں عشرے میں بمبئی ٹاکیز نے ہندوستان کے فلم سازوں اور شائقین کو اپنی جانب متوجہ کیا اور اس بینر تلے بننے والی فلمیں کامیاب ثابت ہوئیں۔ اسی فلم اسٹوڈیو سے دلیپ کمار، مدھوبالا، راج کپور، دیوآنند جیسے بہترین اداکاروں کے دور کا آغاز ہوا۔

ہندوستانی سینما کے مشہور اداکار راج کپور نے اسی اسٹوڈیو میں ڈانٹ سنی اور انھیں ایک روز تھپڑ بھی پڑا۔

فلم جوار بھاٹا کی شوٹنگ جاری تھی جس میں راج کپور کا بھی ایک کردار تھا۔ فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیدار شرما تھے۔

کیدار شرما جب ایک سین کی عکس بندی کے لئے شوٹنگ شروع کرنے کو کہتے تو راج کپور کیمرے کے سامنے آتے اور اپنے بال ٹھیک کرنے لگتے۔ ایسا دو سے تین بار ہوا اور جب کہ راج کپور نے یہی حرکت کی تو کیدار شرما سے برداشت نہ ہوا اور آگے بڑھ کر انھیں ایک تھپڑ رسید کر ڈالا۔

ہدایت کار کی جھڑکیاں اور وہ تھپڑ راج کپور کے کام آیا اور ہندی سنیما کے شائقین نے انھیں بے حد سراہا اور ان کے کام کو پسند کیا، بعد کے برسوں میں راج کپور اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے عمدہ فن کاروں کی صف میں‌ کھڑے ہوئے اور ان کی فلمیں سپر ہٹ ہوئیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.