بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان کا گزشتہ دنوں کینسر کے باعث انتقال ہو گیا جس پر بالی ووڈ کے متعدد اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا۔
تاہم بھارتی فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گزشتہ روز ایک خوبصورت ویڈیو شئیر کی جو کہ فلم کے سیٹ کی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں اداکار ٹینس کھیل رہے ہیں۔ کیپشن میں دیپیکا نے لکھا کہ برائے مہربانی عرفان خان واپس لوٹ آئیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے ایک بہت ہی دلکش تصویر شئیر کی جس میں وہ اور عرفان خان مسکرا رہے ہیں۔ تصویر فلم پیکو کے سیٹ کی ہے۔