کیا واقعی بھارت کے مشہور پروگرام سی آئی ڈی میں کورونا وائرس کی پیشن گوئی کردی تھی؟

image

دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے خطرناک مرض سے متعلق ماضی میں کئی پیشن گوئیاں کی گئیں جو وقتاً فوقتاً عوام کے سامنے آتی رہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سے نشر کیے جانے والے مقبول ترین پروگرام سی آئی ڈی میں بھی اس حوالے سے پہلے ذکر کیا گیا تھا۔

بھارتی نشریاتی ادارے ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹی وی سیریز سی آئی ڈی کی ایک قسط میں بھی کورونا وائرس جیسی وبا دکھائی گئی جبکہ اس قسط کا نام 'دی کیس آف ڈیڈلی وائرس' رکھا گیا تھا جو 2013 میں نشر ہوئی۔


سیریز میں اے سی پی پردیومن کا کردار ادا کرنے والے اداکار شیوا جی ستم کا کہنا ہے کہ 'میرے لیے سی آئی ڈی کی تمام اقساط میں سب سے یادگار یہ ہی قسط تھی جس کا نام دی کیس آف ڈیڈلی وائرس تھا، یہ آج کی صورتحال سے بہت زیادہ مماثلت رکھتی ہے، ہمیں اس وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے ماسک اور حفاظتی کٹس کی ضرورت پڑی تھی'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اس قسط میں ایک دوا ساز کمپنی کے ملازم کو نوکری سے فارغ کردیا جاتا ہے جس کے بعد وہ بدلہ لینے کے لیے اس لیب میں تیار کردہ اس وائرس کو شہر میں پھیلا دیتا ہے، جس کے بعد میں اور میری ٹیم لوگوں کی مدد کرتے ہیں'۔

قسط میں ایک ڈاکٹر اپنے ساتھیوں سے یہ بھی کہہ رہا تھا کہ 'یہ وائرس کافی خطرناک ہے جو چھینکنے، کھانسنے اور ہاتھ ملانے سے پھیل سکتا ہے'۔

واضح رہے کہ 12 سال قبل شائع ہونے والی ایک کتاب بھی حال ہی میں دوبارہ سامنے آئی تھی جس میں حیران کن طور پر پیش گوئی کی گئی تھی کہ 2020 میں اچانک دنیا میں ایک وبا پھوٹ پڑے گی۔ کتاب کے حوالے سے سب سے پہلے امریکی ٹی وی ریئلٹی اسٹار کم کارڈیشین نے ٹوئٹ کی جس کے فوری بعد اس کتاب پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی اور فیکٹ چیک کرنے والی ویب سائٹس اس کتاب کا جائزہ لینے میں مصروف ہوگئیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.