فیصل سبزواری نے مدیحہ نقوی کے والدین کو شادی کیلئے کیسے راضی کیا؟ انہوں نے خود ہی راز سے پردہ اٹھا دیا

image

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما فیصل سبزواری اور مشہور ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی کی شادی کو تھوڑا عرصہ بیت چکا ہے تاہم اب فیصل نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کس طرح مدیحہ نقوی کے گھر والوں کو شادی کے لئے راضی کیا؟

فیصل سبزواری اور ان کی اہلیہ مدیحہ نقوی ایک پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے جہاں اداکارہ و میزبان ریما خان نے ان سے کئی دلچسپ سوالات کئے۔

معروف سیاستدان فیصل سبزواری نے بتایا کہ کچھ ماہ قبل وہ ایک ٹف ٹاک شو کا حصہ بنے، اس شو کے اینکر کسی کو زیادہ بولنے نہیں دیتے تاہم میں نے اُن کو بہت اچھا ہینڈل کیا۔ اس حوالے سے فون پر بات کرتے ہوئے مدیحہ کے والد صاحب نے کہا کہ بیٹا آپ بہت اچھا بولے جس کی وجہ سے وہ زیر ہوگئے۔

مدیحہ کے والد کی اس بات پر فیصل سبزواری نے کہا کہ یہ صلاحیت تو میرے اندر موجود ہے اسی لئے تو آپ کو بھی راضی کرلیا تھا۔ فیصل نے کہا کہ میں نے ان سے یہ بات کہی تو شرما گئے کیونکہ وہ بہت شریف انسان ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے بتایا کہ مدیحہ کی فیملی سے شادی کی بات کرنے میں خود ہی گیا تھا اور میں نے جھوٹ نہیں بولا اس لئے انہیں شادی کے لئے راضی کرنے میں کامیاب رہا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.