کیا آپ کو معلوم ہے کہ حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے ماضی میں پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ پرینکا چوپڑا کو منہ توڑ جواب دیا تھا؟

image

آج کل پاکستان میں سب سے مقبول ترین ڈرامہ ارطغرل کے چرچے ہر طرف ہیں۔ ڈرامہ میں ہیرو ہیروئن کے کرداروں کے علاوہ دیگر کرداروں کو بھی بے حد سراہا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال پاک بھارت جنگ سے متعلق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ پرینکا چوپڑا نے بیان دیا تھا جس پر ایسرا بیلجک نے انہیں منہ توڑ جواب دیا تھا۔

پرینکا چوپڑا نے پاک بھارت جنگ کی حمایت کی تھی جس پر ترکی کی اداکارہ نے جواب دیا تھا کہ 'محب الوطن ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ جنگ کی حمایت کریں، اقوامِ متحدہ کی خیر سگالی سفیر ہونے کی حیثیت سے آپ کو اس بحث کا حصہ نہیں ہونا چاہیے'۔


ایسرا کا مزید کہنا تھا کہ 'پاکستان اور پاکستانی ہمارے دلوں میں بستے ہیں'۔

پرینکا کی پوسٹ پر ایسرا کا یہ کمنٹ بہت وائرل ہوا تھا جبکہ اداکارہ کے اس جواب کو مداحوں نے بے حد سراہا تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.