کیا کورونا وائرس خود ہی ختم ہو جائے گا؟ ڈاکٹر کا اہم بیان

image

وائٹ ہاؤس کورونا ٹاسک فورس کے اہم ترین رکن ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کورونا کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس بیماری کے خود ہی ختم ہو جانے کا خیال تقریباً ناممکن ہے، یہ انسان سے انسان میں تیزی سے منتقل ہونے والا وائرس ہے، ممکن ہے کہ یہ وائرس دوبارہ ہمارے پاس آ جائے، اس کی دوسری لہر کے امکانات یقیناً موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کم از کم 8 ویکسین ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہیں لیکن فی الحال کرونا کی ویکسین بننا بہت مشکل ہے، کاروبار کھولنے میں جلدی کی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے، جلدی نہ کی جائے، ریاستیں کھولنے سے بیماری کے دوبارہ پھیلنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے تنبیہ کی ہے کہ کورونا وائرس موسم خزاں تک کہیں نہیں جائے گا، اس مرض سے ہلاکتوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے بھی زیادہ ہے، کیونکہ جو لوگ گھروں پر انتقال کر رہے ہیں وہ ڈیٹا میں شامل نہیں، نیو یارک میں ایسے لوگ ہو سکتے ہیں جن کو کورونا تھا لیکن تشخیص نہیں ہوئی، ممکن ہے وہ اسپتال نہیں پہنچ پائے اور گھروں ہی میں ہلاک ہو گئے ہوں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.