اداکارہ میرا کچھ ماہ سے امریکہ میں تھیں تاہم اداکارہ منگل کی رات لاہور پہنچی تھیں جس کے بعد انہوں نے ایک نجی ہوٹل میں خود کو آئسولیٹ کر لیا تھا، اداکارہ میرا کا گزشتہ روز نجی ہوٹل میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
کیے گئے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ نیگیٹو آگیا ہے۔ اداکارہ میرا کی جانب سے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ ماہ میرا کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی جو انہوں نے نیویارک میں بنائی تھی جس میں اداکارہ ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کرتی نظر آرہی تھیں کہ انہیں یہاں سے نکالا جائے، وہ یہاں پھنس گئی ہیں۔