پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ یشما گل اعتکاف میں بیٹھ گئیں۔
یہ خبر اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کی۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ عصر کی نماز کے بعد اعتکاف میں بیٹھ جائیں گی اور پھر عید کا چاند دیکھنے کے بعد اعتکاف سے اُٹھیں گی۔
اُنہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے دُعا کریں کہ اللّہ تعالیٰ میری عبادات اور میری توبہ کو قبول فرمائے اور آپ سب بھی میری دُعاؤں میں شامل ہیں۔
اداکارہ یشما گل نے مزید لکھا کہ اعتکاف کے دوران میری ٹیم میرا یوٹیوب چینل چلائے گی اور آپ کو کچھ بھی معلومات لینی ہو تو آپ میری ٹیم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔