بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں نوجوان کے قتل کے خلاف پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
یوں تو مقبوضہ کشمیر کے شہری کئی دہائیوں سے آزادی کے لیے جدوجہد کرتے چلے آئے ہیں مگر جواب میں انہیں ہمیشہ گولیاں، ظلم و جبر، خواتین اور بچوں کی بے حرمتی، گرفتاریاں اور جیلیں ہی بھگتنی پڑی ہیں۔ بھارت میں چاہے جس پارٹی کی بھی حکومت ہو، اس نے کشمیریوں کی آواز کو کبھی اٹھنے نہیں دیا۔
بروز بدھ متنازعہ علاقے میں ہندوستان مخالف مظاہروں اور جھڑپوں کے دوران بھارتی فوجیوں نے کشمیر کے ہمالیہ کے علاقے میں ایک چوکی پر ایک نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا- جس کے بعد کشمیریوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے-
کشمیری نوجوان آزادی کے بلند و بالا نعروں کے ساتھ بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ دیکھیں اشکبار کر دینے والے مناظر دیکھیں اس ویڈیو میں-