کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہونے کے بعد کس ملک کو سب سے پہلے ملے گی؟

image

فرانسیسی دوا ساز کمپنی سنوفی کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں مصروف ہے جبکہ کمپنی کے سربراہ کی جانب سے ایک بیان کے بعد نئی بحث شروع ہو گئی ہے کہ اگر ویکسین تیار ہو بھی گئی تو وہ سب سے پہلے کس ملک کو ملے گی؟

کمپنی کے سربراہ پال ہڈسن نے گزشتہ دنوں بلوم برگ کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی کامیاب ویکسین کی تیاری کی صورت میں سارے ابتدائی آرڈرز امریکہ کو فراہم کیے جائیں گے کیونکہ سب سے پہلے اسی نے کمپنی کو ویکسین کی تیاری کے لیے فنڈنگ کی۔

مذکورہ بیان کے بعد فرانس کے وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی کامیاب ویکسین کو برابری کی بنیاد پر ہی تقسیم کیا جائے گا اور اس حوالے سے بحث کی گنجائش موجود نہیں ہے۔

ماہرین کے مطابق ویکسین کی تقسیم دنیا میں قائم غیرمنصفانہ نظام کا پردہ فاش کرے گی۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.