معروف بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا پر بھی ٹک ٹاک کے رنگ میں رنگ گئیں۔ انہوں نے چار روز قبل مشہور ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر مزاحیہ ویڈیو شئیر کی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا دھوپ کا چشمہ لگائے ہوئے ہیں اور ان سے کسی نے پوچھا کہ کیا آپ صبح 7 بجے اٹھ کر چہل قدمی کرتی ہیں، ایک شخص نے کہا کہ ہاں میں چہل قدمی کرتا ہوں، انہوں نے حیرانی کا اظہار کر کے دوبارہ پوچھا صبح 7 بجے۔
واضح رہے کہ انڈین ٹینس پلئیر ثانیہ مرزا آج کل ٹک ٹاک پر کافی سرگرم دکھائی دے رہی ہیں۔