گزشتہ روز اداکارہ صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پروگرام کی دوسری قسط نشر کی اس پروگرام میں نامور شخصیات سے عجیب و غریب سوالات پوچھے جاتے ہیں۔
پروگرام کے دوران صبا قمر کی جانب سے یہ انکشاف سامنے آیا کہ ان کی زندگی میں پہلے کوئی تھا جس کے ساتھ وہ 8 سال تک تعلقات میں رہیں تاہم اس تعلق کا انجام بہت برا ثابت ہوا۔
انہوں نے کہا کہ بہت چھوٹی عمر سے ہی، لڑکیوں کو سکھایا جاتا ہے کہ بھلے وہ مر جائیں لیکن اپنی زندگی میں آنے والے پہلے مرد کو کبھی نہ چھوڑیں، اسی ایک جملے نے میری زندگی کے 8 سال تباہ کردیئے۔
صبا قمر کے مطابق ان کے ساتھ برا سلوک کیا گیا اور بعدازاں کسی دوسری خاتون کے لئے انہیں چھوڑ دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے وہ تعلق بہت اہم تھا کیوںکہ میں شادی کے حوالے سے سوچتی تھی اسی لئے 8 سال اسے قائم رکھا یہ سوچ کر کہ وہ بہتر ہوجائے گا، لیکن وہ بہتر نہیں ہوا بلکہ اس نے میرے ذہن کو تباہ کردیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا جس کے متعلق انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے تازہ ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع فراہم کریں گی۔