نہیں معلوم میرا بیٹا اذہان اپنے والد سے دوبارہ کب ملے گا، ایسے حالات میں جب آپ کے ساتھ چھوٹا بچہ بھی ہو تو سمجھ نہیں آتا کہ۔۔۔۔ ثانیہ مرزا اچانک دکھی کیوں ہوگئیں؟

image

بھارتی ٹینس اسٹار کو ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کی یاد ستانے لگی، اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ نہ جانے میرا بیٹا اذہان کب اپنے والد سے دوبارہ مل پائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے میں اور میرا بیٹا اذہان حیدرآباد دکن میں جبکہ شعیب ملک سیالکوٹ میں رہ گئے ہیں اور ایک دوسرے سے ملنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا کے باعث اس وقت غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ بے چین ہوں اور سوچتی رہتی ہوں کہ کب حالات بہتر ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں جب آپ کے ساتھ چھوٹا بچہ بھی ہو تو سمجھ نہیں آتا اپنا اور بچے کا خیال کیسے رکھنا ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے مزید کہا کہ میں اور میرے شوہر شعیب ملک پریکٹیکل ہیں، امید ہے سماجی فاصلوں کا یہ وقت بھی گزر جائے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.