اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ آج کل پاکستان سمیت دنیا بھر کا سب سے ہٹ ترین ڈرامہ ارطغرل غازی دیکھنا حرام ہے۔
ڈاکٹر صاحب نے اس بات کا انکشاف اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا جس کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہیں، ویڈیو آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ اس سیریز کے اندر خواتین بغیر حجاب کے ہیں، اس سیریز میں میوزک ہے اور اس میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جو اسلامی عقیدے کے خلاف ہیں، اسی لیے یہ ڈرامہ دیکھنا حرام ہے۔