کہیں آپ نے بھی تو غلط ارطغرل غازی ڈاؤن لوڈ نہیں کرلیا؟

image

ڈرامہ ارطغرل غازی کے مداح ہر طرف موجود ہیں، یہ وہ ڈرامہ ہے جس نے بہت ہی کم عرصہ میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔ اس ڈرامے نے کئی ریکارڈز بھی توڑے۔

آئے دن اس ڈرامہ کو لے کر سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے ٹرینڈز چلتے رہتے ہیں جبکہ میمرز نے اس ڈرامہ کا بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔

ڈرامے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بننے والے ٹرینڈز اس ڈرامے کی مقبولیت کو مزید بڑھا رہے ہیں اور اب سوشل میڈیا پر اس ڈرامے کے حوالے سے ایک نیا ٹرینڈ سامنے آیا ہے جسے غلط ارطغرل غازی ڈاؤن لوڈ کا نام دیا گیا۔

شہیر رضا نامی شخص نے اپنی ٹوئٹ میں نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ایک گیم شو کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ انٹرنیٹ پر عجب عجب چیزیں وائرل ہو رہی ہیں، کسی نے غلط ارطغرل غازی ڈاؤن لوڈ کردیا۔


شہداب کے ٹوئٹر ہینڈل سے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلمی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ انہیں بھی احساس ہو رہا ہے کہ انہوں نے بھی غلط ارطغرل غازی کو ڈاؤن لوڈ کردیا۔


صارف ریحان علی نے آنے والی پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی تصویر کے ساتھ ارطغرل غازی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے بھی غلط ارطغرل ڈاؤن لوڈ کردیا۔


اس کے علاوہ کچھ ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔




About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.