بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے ایسا کیا کر دیا کہ انہیں بھارت سے نکالے جانے کے طعنے ملنے لگے؟

image

بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ منیشا کوئرالہ نے بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں کام کیا اور لوگوں میں ان کی فلمیں اور گانے بے حد مقبول ہوئے، لیکن ان دنوں وہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ منیشا کوئرالہ نے نیپال کے وزیر خارجہ پردیپ گیاولی کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ بھارت، نیپال اور چین اپنے سرحدی تنازع کو بہتر طور پر حل کرلیں گے۔

اگرچہ منیشا کوئرالہ نے اپنی ٹوئٹ میں کوئی سیاسی بات نہیں کی تاہم انہوں نے نیپالی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا جس پر بھارتی شہری تلملا اٹھے اور انہیں طعنے دینا شروع کردئے اور انہیں ہمیشہ کے لئے بھارت چھوڑ کر جانے کو کہا۔

سابقہ اداکارہ منیشا کوئرالہ کی ٹوئٹ کے بعد بیشتر لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا پر قومیت کے طعنے دئے اور کہا کہ اگر انہیں بھارت میں اتنا ہی برا لگ رہا ہے تو وہ یہاں سے نیپال چلی جائیں اور وہاں جاکر پیسے کمائیں۔

واضح رہے کہ منیشا کوئرالہ نیپال کے ایک سیاسی ہندو گھرانے میں پیدا ہوئیں، ان کے والد نیپال کے وزیر رہ چکے ہیں جبکہ ان کے دادا 1950 کی دہائی میں نیپال کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.