حلیمہ اور ارطغرل کی آواز کی اردو ڈبنگ کس نے کی ہے؟ جانیں

image

تفصیلات کے مطابق اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز دیرلیش ارطغرل نے ترکی سے زیادہ پاکستان میں مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ مشہور ڈرامے دیرلیش ارطغرل کو سننے اور دیکھنے والے یہ بات جاننے میں بھی بڑی دلچسپی رکھتے ہیں کہ ارطغرل غازی میں اُن کے دو پسندیدہ کردار ارطغرل اور حلیمہ سلطان کی آواز کی اردو ڈبنگ کس نے کی ہے۔

پی ٹی وی کے چیف مارکیٹنگ اینڈ اسٹریٹیجی آفیسر نے بتایا کہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار ارطغرل کو اردو ڈب احتصام الحق جب کہ حلیمہ سلطان کو اردو زبان میں ڈب کرنے کے لئے کرن راجپوت کو منتخب کیا گیا۔ انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ ارطغرل، حلیمہ سلطان اور ڈرامے کے دیگر کرداروں کی اُردو ڈبنگ کے لئے سرکاری ٹی وی نے ایک تفصیلی اور طویل فیصلے کے بعد نجی ڈبنگ ایجنسی کا انتخاب کیا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ یہ تمام وائس اوور آرٹسٹ ارطغرل غازی کے آگے آنے والئے پانچویں سیزن تک اِسی طرح اُردو ڈبنگ جاری رکھیں گے۔

About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.