احمد شاہ پاکستان کا وہ چائلڈ اسٹار ہے جس نے بہت ہی کم عرصے میں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی پہچان بنائی اور اب اس بچے کو پورا ملک جانتا ہے۔
احمد شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے مخصوص انداز سے بولتا نظر آرہا تھا جس کے بعد اسے چند ہی دنوں میں بے انتہا شہرت حاصل ہوئی۔
رمضان میں جیتو پاکستان میں تقریباً ہر روز ہی احمد کو بلایا جاتا تھا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ احمد ایک شو سے کتنے پیسے کما لیتے ہیں؟
احمد شاہ فہد مصطفیٰ کے پروگرام جیتو پاکستان سے ایک دن میں 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک کما لیتے ہیں۔
اس کے علاوہ احمد کو مختلف برانڈ سے اسپانسر ہوئے کپڑے بھی پہننے کو دیے جاتے ہیں۔