اداکارہ عظمیٰ خان پر حملے کی ویڈیو دو دن بعد کیوں سامنے آئی؟

image

سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کے حوالے سے ایک طوفان کھڑا ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں لاہور کے تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ تو درج ہوگیا ہے، لیکن اس میں دی جانے والی تفصیلات سے ایک اہم سوال جنم لے رہا ہے کہ شکایت کندہ نے واقعے کے دو دن بعد معاملے کو کیوں اٹھایا؟

اداکارہ عظمیٰ خان کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ چاند رات کو دو خواتین ان کے گھر میں آئیں اور تشدد شروع کردیا۔

اس حوالے سے نہ تو پولیس رپورٹ میں اور نہ عظمیٰ نے خود اس کی کوئی وجہ بیان کی تاہم ایک ویڈیو میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں دو دن سے معاملہ دبانے کے لئے رقوم کی آفر کی جا رہی تھی۔

پریس کانفرنس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ عثمان میرے ساتھ نکاح کرنا چاہتا تھا اور اس کے ساتھ تعلق 2 سال سے تھا۔ بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ میں نے 5 مہینے پہلے عثمان سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد وہ پرانے تعلق کی بنیاد پر ملاقات کیا کرتا تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.