ہانش قریشی پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی بیٹی ہیں، جو کہ ان کی پہلی اہلیہ سے ہیں۔ فیصل قریشی کی پہلی شادی صرف 8 سال تک ہی قائم رہ سکی لیکن پھر بھی ہانش کے اپنے والد سے تعلقات کافی اچھے ہیں۔
اکثر و بیشتر ہی ہانش کی تصاویر اپنے والد فیصل قریشی کے ساتھ سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آتی رہتی ہیں، ہانش خود بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کافی تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں۔
ہانش سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں، خاص طور پر انسٹاگرام پر۔ ہانش قریشی بطور سوشل میڈیا انفلوینسر بھی کام کرتی ہیں۔ والدین کی طلاق کے بعد ہانش اپنی والدہ سے زیادہ قریب ہیں اور ان ہی کے ساتھ رہتی ہیں۔
ہانش کا اپنی دادی اور والد کی طرح شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں لیکن ان کے لیے ڈراموں میں ڈیبیو کرنا بھی کوئی مشکل کام نہیں۔