پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور مشہور شو ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی ابتدائی زندگی ،کیریئر اور اپنی آگے آنے والی فلمز کے حوالے سے گفتگو کی۔
ان سے سوال کیا گیا کہ کبھی آپ کا دل ٹوٹا تو اس کےجواب میں فہد مصطفیٰ نے کہا کہ دل تو بچپن سے ہی ٹوٹا ہے لیکن یہ باتیں کہنے والی نہیں ہوتیں۔
اداکار و ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے اپنی نئی آنے والی فلم قائد اعظم زندہ باد کا بھی ذکر کیا کہ وہ تیار ہوچکی ہے اور اس فلم میں میرے ساتھ فلم اسٹار ماہرہ خان نے کام کیا ہے۔
فہد مصطفیٰ نے مزید کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔