عظمیٰ خان اسکینڈل میں ایک اور نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔
عظمیٰ خان نے وی لاگر وقار ذکا کو انٹر ویو دیتے ہوئے بتایا کہ کیس فائل کرنے سے قبل میرا دل کر رہا تھا کہ خود کشی کر لوں میں نے خود کو کمرے میں بند کر دیا تھا پھر میرے وکیل نے میرا ساتھ دیا۔
عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جب مجھے دونوں بہنیں ملی تو خود کشی کے در پر تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عظمیٰ خان کو 20 کروڑ روپے اور دبئی میں گھر تک کی آفر کی گئی ہے۔
حسان نیازی نے کہا کہ ایف آئی آر پر درج نمبر پبلک ہو گیا، لوگ 24 گھنٹے مسلسل عظمیٰ خان کو فون کرتے رہے۔ اداکارہ کو ہر طرح کے میسج بھی کئے جا رہے ہیں۔