ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اداکار جو دکھنے میں لگیں خوبصورت اور جوان لیکن ان کی اصل عمر جان کر آپ بھی ہوجائیں گے حیران۔۔۔

image

حالیہ دنوں میں پاکستان میں ترکی کے سب سے زیادہ مقبول ہونے والا ڈرامہ ارطغرل غازی کے چرچے ہر طرف ہیں۔ ڈرامہ کی کہانی سے لے کر ڈرامہ کے کردار ہر چیز کو ہی بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

مداحوں کی جانب سے اداکاروں کو کافی سراہا جارہا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈرامہ میں اداکاری کرنے والے آپ کے پسندیدہ اداکاروں کی اصل عمر کیا ہے؟

Engin Altan Düzyatan (ارطغرل)

ڈرامہ میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے اینجن التان کی پیدائش 26 جولائی 1979 کو ترکی کے شہر ازمیر میں ہوئی۔ ان کی عمر 40 سال ہے۔ اینجن شادی شدہ ہیں اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔

Esra Bilgiç (حلیمہ سلطان)

ڈرامہ کی ہیروئن ایسرا 14 اکتوبر 1992 کو ترکی کے شہر انقرہ میں پیدا ہوئیں۔ اس وقت ایسرا کی عمر 27 برس ہے۔ ایسرا ترکی کی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔

Cengiz Coşkun (نورگل- تورگت)

ڈرامہ میں ارطغرل کے خاص دوست کا کردار ادا کرنے والے نورگل کا اصل نام Cengiz Coşkun ہے۔ ان کی پیدائش 29 اپریل 1982 کو استنبول میں ہوئی۔ ان کی عمر 37 سال ہے۔ Cengiz ترکی کے نامور اداکار، ماڈل اور پروفیشنل باسکٹ بال کے کھلاڑی ہیں۔

Hülya Darcan (حائمہ خاتون)

ڈرامہ میں ارطغرل کی ماں حائمہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ Hülya Darcan 27 اپریل 1951 کو ترکی کے شہر ازمیر میں پیدا ہوئیں۔ ان کی عمر 68 برس ہے۔

Nurettin Sönmez (بابر-بامسی)

ڈرامہ میں ارطغرل کے ایک اور خاص دوست کا کردار Nurettin Sönmez نے ادا کیا۔ ان کی عمر 42 برس ہے۔ Nurettin استنبول میں 1978 پیدا ہوئے۔

Barış Bağcı (نویان)

ڈرامہ کے سیزن 2 میں منفی کردار ادا کرنے والے اداکار Barış Bağcı نے نویان کا کردار ادا کیا جسے لوگوں نے کافی پسند کیا۔ Barış کی پیدائش 27 مئی 1975 کو ترکی کے شہر کرامان میں ہوئی۔ اس وقت ان کی عمر 44 برس ہے۔

Didem Balçın (سلجان- شہناز خاتون)

ڈرامہ میں ارطغرل کی بھابھی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ dem Balçın کی اصل عمر 37 برس ہے۔ یہ 18 مئی 1982 کو انقرہ میں پیدا ہوئیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.