اقرا عزیز پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جن کو کسی قسم کے تعارف کی ضرورت نہیں۔
اقرا عزیز نے بہت ہی کم عرصے میں انڈسٹری میں اپنا نام بنایا جس کی بڑی وجہ ان کی شخصیت کا اعتماد اور زبردست اداکاری ہے۔ اقرا عزیز وہ اداکارہ ہیں جنہیں کسی بھی قسم کا کردار دیا جائے وہ اس کے ساتھ پورا انصاف کریں گی۔
اقرا عزیز کافی کم عمری میں ہی میڈیا انڈسٹری میں آگئی تھیں۔ اداکارہ نے اپنی بڑی بہن کے توسط سے ایک کمرشل کے لیے آڈیشن دیا اور فوری طور پر ہی سلیکٹ ہو گئیں۔
اداکارہ اقرا عزیز کی ایک ہی بہن ہیں جو کہ ملک سے باہر رہتی ہیں جبکہ انہوں نے سافٹ وئیر انجینیئرنگ کی ہوئی ہے۔
اداکارہ کی والدہ آصیہ عزیز پہلی فیمیل کریم ڈرائیور رہ چکی ہیں۔
اداکارہ اقرا عزیز کا قد 4 فٹ 7 انچ ہے جس کی وجہ سے ان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جسے اداکارہ بخوبی نظر انداز کر دیتی ہیں۔
اداکاری اقرا عزیز نے بہت سے ڈراموں میں اداکاری کی جو ناظرین نے بے حد پسند کیے۔ ان ڈراموں میں 'قصے اپنے کہیں'، 'مقدس'، 'عشق میں ایسا بھی حال ہونا ہے'، 'مول'، 'کسے چاہوں'، 'سوچا نہ تھا'، 'دیوانہ'، 'لاج'، 'چھوٹی سی زندگی'، 'ناٹک'، 'اجنبی'، 'سنو چندا'، 'تعبیر'، 'رانجھا رانجھا کردی' اور 'جھوٹی' شامل ہیں۔
اداکارہ اقرا عزیز کی شادی دسمبر 2019 میں اداکار یاسر حسین سے ہوئی جسے میڈیا کی جانب سے کافی کوریج ملی۔ اداکارہ کا ہر انداز ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جاتا ہے۔