مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکاراؤں میں سے ایک نامور و بہترین اداکارہ بشریٰ انصاری اور ان کی باصلاحیت بہنیں جنہوں نے متعدد ڈراموں میں کام کیا اور کئی ایوارڈز اپنے نام کئے۔
اداکارہ بشریٰ انصاری کی طرح ان کی بھانجی زارا نور عباس بھی انتہائی ہنر مند ہیں اور وہ ڈرامہ سیریل عہد وفا کے مشہور کردار رانی کے بعد سے لوگوں میں بے حد پسند کی جانے لگی ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اداکاری میں زارا نور عباس میں بشریٰ انصاری کی جھلک اور انداز نمایاں ہوتا ہے۔
اداکارہ زارا نور عباس کی اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ کچھ پرانی تصاویر بھی موجود ہیں۔ آئیں ان تصاویر پر ایک نظر ڈالیں اور لطف اٹھائیں!
زارا نور عباس 13 مارچ 1991ء کو پنجاب، لاہور میں پیدا ہوئیں اور ان کی والدہ عاصمہ بھی ایک اداکارہ ہیں اور زارا کے شوہر بھی اپنی اداکاری کی مہارت کے لئے جانے جاتے ہیں۔