گزشتہ روز اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نکاح کی تصاویر شئیر کیں جس کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیسبک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ایک ہنگامہ برپا ہوگیا۔
ٹوئٹر پر صدف سبزواری، سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری ٹرینڈ بن گیا۔ لوگوں نے جی کھول کر اس جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
جہاں صدف کنول اور شہروز سبزواری پر شدید تنقید ہوئی وہیں سائرہ شہروز کے رویہ کو لوگوں نے بے حد سراہا۔
عائشہ نامی ایک صارف نے سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی ایک پرانی تصویر شئیر کی جس پر صدف کنول نے کمنٹ کیا ہوا تھا پسندیدہ جوڑا۔
اسی طرح ایک اور صارف نے ایک میم کے ذریعے صدف کنول کا مذاق اڑایا۔
فیس بک پر الشبہ عثمان نامی ایک صارف نے صدف کنول اور شہروز سبزواری کے نکاح کی تصویر شئیر کی اور کیپشن میں طنزیہ تحریر کیا کہ اگر 'سال 2020 کوئی جوڑا ہوتا تو ایسا ہوتا'۔
حمنا قریشی نامی ایک صارف نے دونوں کی نکاح کی تصویر شئیر کی اور صدف کنول کی جگہ وسیم بادامی کی تصویر لگا دی۔
تراب نامی ایک صارف نے سائرہ یوسف اور صدف کنول کی تصاویر شئیر کیں، سائرہ یوسف کو باربی ڈال کہا جبکہ صدف کنول کو انابیل نامی چڑیل کہا۔
اسی طرح ایک اور میم بھی بہت وائرل ہوئی۔
سوشل میڈیا پر کچھ افراد نے جوڑے کے نکاح کی حمایت بھی کی۔
طحہٰ نامی ایک صارف نے تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'کیا آپ لوگ اپنے ہوش و حواس میں ہیں؟ آپ کیسے کسی نکاح کرنے والے کو تنقید کا نشانہ بنا سکتے ہیں؟ اگر شہروز کی بیوی اور ایک بیٹی تھیں تو کیا ہوا؟'
ایک اور صارف نے حمایت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ 'ان کی زندگیوں کے بارے میں بات کرنا بند کریں، ان کے اپنے مسائل ہیں'۔