حلیمہ سلطان پردے کے پیچھے بھاری ہتھیاروں سے لڑائی کرنے کی تیاری کس طرح کرتی ہیں؟ دیکھیں پردے کے پیچھے کی اس دلچسپ ویڈیو میں

image

ترک ڈرامہ ارطغرل اردو زبان میں پاکستان میں نشر ہو رہا ہے اور اس کے کردار سوشل میڈیا پر ہی نہیں بلکہ لوگوں کی گفتگو میں بھی بات چیت کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔

اگر آپ بھی کئی پاکستانیوں کی طرح آج کل اس ترک ڈرامے کے مداح ہیں تو ارطغرل کے ساتھ ساتھ حلیمہ سلطان کے کردار سے بھی بخوبی واقف ہوں گے۔

ڈرامے میں ارطغرل غازی کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی حلیمہ سلطان کا اصل نام اسرا بِلگِچ ہے اور ان کی پیدائش سنہ 1992 میں انقرہ میں ہوئی۔

دیریلس ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار ان کا پہلا رول تھا اور اس کی وجہ سے انہیں کافی مقبولیت ملی۔

ارطغرل غازی سیریز کے لئے حلیمہ سلطان کس طرح شوٹ سے قبل تیاریوں میں مصروف رہتی ہیں دیکھیں اس دلچسپ ویڈیو میں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.