آمنہ ملک کی پڑوسن نیہا خان نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ تشدد جس جگہ ہوا وہ گھر عثمان ملک کا تھا۔
وی لاگر وقار ذکا کو انٹرویو دیتے ہوئے نیہا خان نے کہا 'آمنہ ملک میرے گھر سے چند میٹر کے فاصلے پر رہائش پذیر ہے، جب تشدد کی ویڈیوز سامنے آئیں تو میں خود آمنہ ملک کے خلاف ویڈیوز بناتی رہی جس پر میں شرمندہ ہوں'۔
نیہا خان نے بتایا 'جب میرے قریبی حلقوں سے بات چیت ہوئی تو معلوم ہوا کہ جائے وقوعہ عثمان ملک کا ہی دوسرا گھر تھا اور آمنہ نے اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان پر پانی نہیں شراب گرائی جو اس گھر میں موجود تھی'۔
نیہا خان کے اعتراف پر وقار ذکا نے تیکھے سوالات کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر آپ عظمیٰ خان کی جگہ ہوتی تو آپ سمجھتیں کہ یہ ٹھیک ہے؟' جس پر نیہا نے جواب دیا کہ 'اللہ نہ کرے میرا ایسا کسی کے ساتھ تعلق قائم ہواوراگر کوئی مجھے پسند کرتا بھی ہے تو نکاح کرے اپنی بیوی سے اجازت لے'۔
واضح رہے لاہور کی سیشن کورٹ نے اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کے کیس میں تاجر ملک ریاض کی تین بیٹیوں کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ 15 جون تک اُنہیں گرفتار نہ کرے۔