رواں سال حج کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی

image

حج سے متعلق سعودی حکومت مختلف تجاویز پرغور کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت حتمی پالیسی جاری کرنے سے قبل تمام مسلم ممالک سے مشاورت کرے گی۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق رواں سال حج سے متعلق فیصلہ 15 جون تک آنے کا امکان ہے، حج کے حوالے سے زیر غور تجاویز میں تمام بڑے ممالک کا 80 فیصد کوٹہ ختم کرنا شامل ہیں۔

تاہم تمام ممالک سے صرف وفود کو حج کی دعوت دینے اور حج کی سعادت صرف سعودی عرب میں رہنے والوں کو دینے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر نے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال حج سے متعلق کوئی بھی نیا معاہدہ نہ کیا جائے، جبکہ معاہدے اس وقت تک نہ کئے جائیں جب تک وبا کا راستہ واضح نہ ہو، سعودی حکومت کورونا وائرس پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، سعودی حکومت حج کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے کہ کوئی نقصان نہ ہو، حج میں عوام کے اجتماع سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔

تاہم وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اعلیٰ احتیاطی تدابیر اپنائی جاسکتی ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.