بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے پانی پینے کا درست طریقہ بتایا اور اسلامی تعلیمات کی تائید کی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ 'ہم روزانہ کی بنیاد پر خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس معاملے میں ہم جو چیزیں نظرانداز کرجاتے ہیں وہ انتہائی بنیادی نوعیت کی ہوتی ہیں، جیسا کہ پانی پینا'۔
اداکارہ نے لکھا کہ 'پانی توانائی کا انتہائی اہم ذریعہ ہے جسے پیتے وقت ہم یہ سوچنا بھی گوارا نہیں کرتے کہ اسے پینے کا درست طریقہ کیا ہے؟'
ملائیکہ کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ 'ہمیں بیٹھ کر آہستہ آہستہ پانی پینا چاہیے، یہی پانی پینے کا درست طریقہ ہے۔ ہمیں کھڑے ہو کر جلدی جلدی پانی نہیں پینا چاہیے'۔