ویرات کوہلی کی طرح بابراعظم کو کیا کرنا چاہئے؟ شعیب ملک نے اہم مشورہ دے دیا

image

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ بابراعظم ہمارا فخر ہے، انہیں چاہئے کہ ویرات کوہلی کی طرح اپنی ٹیم کو لیڈ کریں تاکہ کھلاڑی بابر کے لئے کھڑے ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں شعیب ملک نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریف کی اور مشہور کھلاڑی کی قومی ٹیم کے لیے خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کرکٹ میں ایک ٹیم بنا کرچلے، آپس میں ایک دوسرے کو ہرممکن سپورٹ کریں۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ بابراعظم کو بحیثیت کپتان تمام تر اختیارات فراہم کریں تاکہ مستقبل میں کھیل کے دوران وہ بڑے فیصلے کر کے ٹیم کو آگے لے کر چل سکیں۔

شعیب ملک نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم اب دو فامیٹ کا کپتان ہے، میری دعا ہے وہ کامیاب ہو، اسے بھی ابھی سپورٹ کی ضرورت ہے تاکہ بابر ایک بڑا کپتان بن کر ابھرے۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.