کورونا کوئی مزاق یا سازش نہیں بلکہ سنجیدہ معاملہ ہے، اداکارہ روبینہ اشرف اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟

image

اداکارہ روبینہ اشرف کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور گذشتہ روز طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔دو روز آئی سی یو میں رہنے کے بعد اب ان کی طبیعت بہتر ہے اہلِ خانہ کے مطابق جلد ہی وہ گھر جاسکیں گی۔

روبینہ اشرف کے مداحوں اور ساتھی دوستوں نے سوشل میڈیا پر دعائیہ پیغامات بھیجے۔



اداکار و پروڈیوسر اسامہ طاہر نے روبینہ اشرف کے لئے صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا کوئی لطیفہ یا مزاق اور نہ ہی کوئی سازش ہے یہ ایک سنگین معاملہ ہے ۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مذید کہا کہ ہجوم سے دور رہنے اور صفائی برقرار رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے غیرضروری طور پر باہر جانے سے احتیاط کریں۔



اداکارہ ماہرہ خان, منشاء پاشا اور ہمایوں سعید نے بھی روبینہ اشرف کے لئے دعائیہ ٹوئیٹس کیئے۔




About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.