سانپ اور چوہے کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوتے، شہروز سبزواری کے نئے پوسٹ پر لوگوں کی تنقید

image

اداکار شہروز سبزواری نے حال ہی میں ماڈل صدف کنول کے ساتھ دوسری شادی کی جس کے باعث سوشل میڈیا صارفین نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ شہروز نے وضاحتیں بھی پیش کیں مگر تاحال تنقید کا سلسلہ تھم نہ سکا، اور اسی بات کی وجہ سے وہ دل برداشتہ ہوگئے۔

انھوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں شہروز نے ماسک پہنا ہوا ہے۔ تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ ’کورونا وائرس چوہوں اور سانپوں کو متاثر نہیں کرتا، اسی لئے آپ میں سے بیشتر لوگ اِس وائرس سے محفوظ ہیں۔‘

انھوں نے تنقید کرنے والوں کو چوہوں اور سانپوں سے مشابہت دی ہے۔ اور ساتھ ہی اپنی پروفائل پر کمنٹ سیکشن کو بھی بند کردیا ہے۔

ان کی اس پوسٹ پرصارفین کی جانب سے مذید تنقید کی جارہی ہے، کیونکہ سائرہ سے طلاق کی وجہ صدف کنول ہیں ایسا ان کی دوسری شادی سے صاف واضح ہورہا ہے۔








About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.