شوبز کی معروف جوڑی ندا یاسر اور یاسر نواز حال ہی میں کورونا کا شکار ہوئے جبکہ اب دونوں صحت مند ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں یاسر نواز کو مدعو کیا اور ان سے کورونا کے حوالے سے سوالات کیے۔
یاسر نواز نے بتایا کہ مجھ پر کورونا کا اٹیک ندا اور بیٹی صلہ سے زیادہ اس لیے ہوا کیونکہ میں چار پانچ مہینوں سے ڈائیٹ پر تھا، ڈائیٹ پر رہنے کی وجہ سے میرا امیون سسٹم کمزور ہوگیا تھا۔
یاسر نواز نے مشورہ دیا کہ آج کل کے حالات میں ڈائیٹ بالکل نہ کریں، اس سے کورونا وائرس ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
یاسر نواز کا مزید کہنا تھا کہ اس بیماری سے لڑنا آسان نہیں ہے، جو اب تک اسے مذاق سمجھ رہے ہیں وہ ایسا نہ کریں اور اپنی حفاظت کریں۔