کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ وہ 10 مشہور پاکستانی اداکار کون سے ہیں جو آپس میں رشتے دار بھی ہیں؟ جانیں

image

پاکستانی مشہور شخصیات صرف اپنے ہی ملک میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ متعدد پاکستانی شوبز شخصیات ایسی ہیں جن کا ایک دوسرے سے پرانا اور بہت گہرا تعلق ہے لیکن کئی لوگوں کو یہ بات نہیں معلوم کہ وہ ایک دوسرے کے رشتہ دار ہیں۔

ان مشہور شخصیات میں سے اکثر وہ ہیں جو اکثر فیملی فنکشنز میں ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں لیکن زیادہ قریبی نہیں ہوتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگوں کو یہ تک نہیں معلوم کہ وہ حقیقت میں تعلق رکھتے ہیں۔ شوبز کی دنیا میں جبکہ کچھ ایسی مشہور شخصیات موجود ہیں جو اپنے رشتے داروں کی مدد کرتی ہیں اور ان کی تشہیر کرتی بھی ہیں۔

آئیں جانتے ہیں کہ وہ کونسی مشہور و معروف سیلیبریٹیز ہیں جو ایک دوسرے کے رشتے دار بھی لگتے ہیں۔

1- ہارون رشید اور احد رضا میر

اداکار احد رضا میر کو سب ہی جانتے ہیں جو شوبز کا ایک ابھرتا ہوا نام ہیں۔ ان کی رشتے داری اداکار ہارون رشید سے ہے اور دونوں ایک دوسرے کے کزنز ہیں۔ ہارون رشید نے حال ہی میں شوبز صنعت میں قدم رکھا۔

2- جگن کازم اور علی خان

جگن کاظم ایک اداکارہ، ماڈل اور ایک میزبان ہیں۔ وہ زیادہ تر پروگرام کی میزبانی کے حوالے سے جانی جانی ہیں۔ جگن کاظم اور علی خان ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں علی خان ایک مشہور پاکستانی اداکار ہیں جو اپنی اداکاری کے انوکھے انداز کے لئے مشہور ہیں۔

اداکار علی خان ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں بھی کام کر چکے ہیں۔جگن کاظم نے چند دن قبل علی خان کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔ چونکہ جگن کاظم علی خان کو اپنا قریبی بھائی کہتی ہیں، اس حوالے سے ایک شخص نے ان سے استفسار کیا کہ کیا علی خان ان کے سگے بھائی ہیں؟ جس پر جگن نے جواب دیا کہ دراصل علی خان ان کی بھابی کے شوہر ہیں لیکن ان کے نزدیک وہ ایک بھائی ہیں۔

3- آغا علی اور عظمت علی

آغا علی اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک گلوکار بھی ہیں۔ ان کی آواز کو ان کے مداح بے حد پسند کرتے ہیں۔ بطور اداکار بھی ان کی زبردست فین فالوونگ ہے۔ گلوکار علی عظمت ایک راک اسٹار ہے جن کے بہت چاہنے والے ہین۔ یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ یہ دونوں گلوکار حقیقت میں ایک دوسرے سے وابستہ ہیں! آغا علی اور علی عظمت کزنز ہیں حالانکہ وہ اکثر ایک دوسرے کے ہمراہ نہیں دیکھے جاتے ہیں لیکن یہ ایک حقیقت ہے۔

4- آشنا شاہ اور فائزہ گیلانی

آشنا شاہ ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور ماڈل ہیں، جو حال ہی میں کئی مشہور ڈراموں کا حصہ رہی ہیں۔ سبھی جانتے ہیں کہ مشہور اداکارہ ارسا غزل اشنا شاہ کی سوتیلی بہن ہیں لیکن کئی لوگ یہ نہیں جانتے ہیں کہ اداکارہ فائزہ گیلانی بھی اشنا شاہ کی کزن ہیں۔

5- ثناء فخر اور نور بخاری

اداکارہ ثناء فخر کو کسی زمانے میں ایک مشہور فلم اسٹار کے طور پر جانا جاتا تھا لیکن اب وہ ایک فٹنس ماہر بھی ہیں جو لوگوں کو فٹ رہنے اور وزن کم کرنے کے مفید مشورے دیتی ہیں اور ہارلی ڈیوڈسن کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر پاکستان سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون بھی ہیں۔ نور بخاری کو بھی کسی تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنا فلمی کیریئر کو خیر باد کہہ دیا تھا اور مذہب کی طرف مائل ہوگئیں تھیں۔ ثناء فخر اور نور بخاری رشتے میں ایک دوسرے کی کزنز ہیں۔

6- سنیتا مارشل اور بنیٹا ڈیوڈ

پاکستان کی غیر مسلم اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنے شوبز کیریئر کی ابتداٰء ماڈلنگ سے کی تھی اور اس کے بعد انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا۔ بنیٹا ڈیوڈ ایک اداکارہ اور ماڈل بھی ہیں لیکن بہت سے لوگوں کو یہ معلوم نہیں کہ یہ دونوں ایک دوسرے کی کزنز ہیں۔

7- سونیا جہاں اور احمد علی بٹ

اداکارہ سونیا جہاں اور احمد علی بٹ کو شاید ہی اسکرین پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہو لہذا متعدد لوگ اس بات سے لاعلم ہوں گے کہ وہ دونوں چچا اور تایا زاد بھائی کے کزن ہیں۔ یہ دونوں اداکار بیگم نور جہاں کے پوتے ہیں اس لئے ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔

8- بشریٰ انصاری اور زارا نور عباس

بشریٰ انصاری کسی تعارف کی ضرورت ہے۔ زارا نور عباس نے بھی ڈرامہ انڈسٹری میں بہت ہی کم وقت میں اپنے لئے ایک بڑا نام روشن کیا ہے۔ بشریٰ انصاری زارا نور عباس کی رشتے میں خالہ ہیں۔

9- فریحہ پرویز اور عریفہ صدیقی

فریحہ پرویز پاکستانی مشہور گلوکارہ ہیں جنہوں نے کئی پروگرامز اور ایوارڈز کی تقریبوں میں گلوکاری کی جبکہ عریفہ صدیقی ایک مشہور ٹیلی ویژن اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ گلوکارہ بھی تھیں۔ یہ دونوں گلوکارہ ایک دوسرے کی کزنز ہیں۔

10- عدنان صدیقی اور اسد صدیقی

عدنان صدیقی پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والے نامور اداکار ہیں۔ انہوں نے متعدد قابل ذکر ڈراموں میں کام کیا ہے اور اپنی اداکاری سے بار بار ناظرین کو متاثر کیا ہے۔ اسد صدیقی ایک اداکار بھی ہیں جن کی اداکاری لوگوں نے پسند بھی کی ہے۔ رشتے میں اسد صدیقی عدنان صدیقی کے بھتیجے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.