پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ، وی جے اور شو میزبان صنم جنگ نے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے کیریئر اور شادی کے بعد کی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔
پروگرام کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں میرے وزن کو لے کر چرچہ ہوا تھا یہاں تک کہ میگزینز میں بھی میری تصویروں کو لے کر تبصرے کئے گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے موٹاپے کی وجہ سے مجھے ہراساں بھی کیا گیا تھا، اور اس موضوع پر منفی تبصروں سے میرا دل دکھا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سپورٹ نہیں کرسکتے تو ایسی تصاویر جن میں منفی تبصرے کئے گئے ہوں اس سے پرہیز کریں۔
شو میزبان صنم جنگ نے بتایا کہ میں اس سب معاملے کے بعد ڈیپریشن کا شکار ہوگئی تھی اور بہت روئی بھی لیکن میرے شوہر نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔
اداکارہ نے اپنی مشکلات کے حوالے سے مزید کیا بتایا، دیکھیں اس ویڈیو میں۔