کیا وزیر اعظم کی تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی؟

image

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عباداللہ خان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی تنخواہ 2 لاکھ سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی ہے تاہم ان کے اس دعوے کی تردید سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عباداللہ خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم کہتے ہیں کہ 2 لاکھ تنخواہ میں ان کا گزارا نہیں ہوپاتا اس لئے ان کی تنخواہ بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی، یہ بتائیں بجٹ میں غریب کے لئے کیا رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت میں گرین لائن، اورنج لائن، میٹرو لائن جیسے منصوبے تھے لیکن موجودہ حکومت میں چینی لائن، آٹا لائن اور پٹرول لائن کے منصوبے آئے ہیں۔

ن لیگی رہنما عباداللہ خان کی جانب سے وزیر اعظم کی تنخواہ بڑھنے پر وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ ن لیگی رکن جسے اس کے اپنے گھر میں کوئی کھانے کو نہیں پوچھتا، اس نے وزیراعظم کی تنخواہ پر جھوٹ بولا اور ایک نجی چینل نے اس جھوٹ کو اپنی ہیڈلائن میں جگہ دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

اس حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی ٹوئٹر پر تنحواہ بڑھائے جانے کی تردید کی، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ن لیگ کے عباداللہ خان کی جھوٹی اسٹیٹمنٹ کہ وزیراعظم کی تنخواہ دو لاکھ سے آٹھ لاکھ کردی گئی کو ایک چینل نے ہیڈ لائن بنا کر چلایا۔یہ سرا سر جھوٹ ہے۔ وزیراعظم نے تو اپنے آفس کا خرچہ ایک ارب چالیس کروڑ سے لم کر کے اڑسٹھ کروڑ کر دیا۔کوئی کیمپ آفس نہیں. گھر کے سارے بل خود ادا کرتے ہیں.


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.